لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب بحیرۂ روم میں ڈوبنے کے خطرے سے دوچار 404 تارکینِ وطن کو ریسکیو کر لیا گیا۔تاس کے مطابق لیبیئن ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق اس کی ٹوبروک برانچ نے مشرقی شہر توبروک کے ساحل کے قریب یہ کارروائی انجام دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے تعاون سے کیا گیا۔
لیبیا،بحیرۂ روم میں404 تارکینِ وطن کو بچا لیا گیا

مزید خبریں
طرابلس ۔24اپریل (اے پی پی):لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب بحیرۂ روم میں ڈوبنے کے خطرے سے دوچار 404 تارکینِ وطن کو ریسکیو کر لیا گیا۔تاس کے مطابق لیبیئن ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق اس کی ٹوبروک برانچ نے مشرقی شہر توبروک کے ساحل کے قریب یہ کارروائی انجام دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے تعاون سے کیا گیا۔
ادارے کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کو 10 کشتیوں سے بچایا گیا، جو سخت موسمی اور سمندری حالات کے باعث شدید خطرے سے دوچار تھے۔ریسکیو ٹیموں نے تارکینِ وطن کو ساحل پر منتقل کرنے کے بعد فوری طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سہولیات فراہم کیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں تارکینِ وطن کی کشتیوں کو پیش آنے والے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کیونکہ بڑی تعداد میں افراد لیبیا سے جنوبی یورپ پہنچنے کی خطرناک کوشش کر رہے ہیں۔








