چینی سائنسدان چاند سے لائے گئے نمونوں میں دو نئی معدنیات دریافت کرنے میں کامیاب

چینی سائنسدانوں نے چاند سے لائے گئے نمونوں میں سے دو نئی معدنیات دریافت کر لی ہیں، جو خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

بیجنگ۔24اپریل (اے پی پی):چینی سائنسدانوں نے چاند سے لائے گئے نمونوں میں سے دو نئی معدنیات دریافت کر لی ہیں، جو خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔چین کے خلائی مشن چانگ او ۔5 کے ذریعے حاصل کیے گئے چاندی نمونوں پر تحقیق کے دوران یہ دریافت سامنے آئی۔ اس سے قبل 2022 میں بھی سائنسدان ’’چینگسائٹ ۔( Y) ‘‘نامی معدنی دریافت کر چکے ہیں۔

چین کے قومی خلائی ادارے چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن نے "سپیس ڈے آف چائنا 2026 "کی افتتاحی تقریب کے دوران ان نئی دریافتوں کا اعلان کیا، جو صوبہ سیچوان کے دارالحکومت چینگڈو میں منعقد ہوئی۔

نئے دریافت ہونے والے معدنیات کو "magnesiochangesite-(Y)” اور "changesite-(Ce)” کے نام دیے گئے ہیں جن کی باقاعدہ منظوری بین الاقوامی معدنیات سے متعلق ایسوسی ایشن کے کمیشن برائےنئی معدنیات، نام گذاری اور درجہ بندی نے دے دی ہے۔اس تازہ دریافت کے بعد دنیا بھر میں چاند سے حاصل کیے گئے نمونوں میں دریافت ہونے والی نئے معدنیات کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے۔