وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید کی ملاقات پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید نے منگل کو وزارت خزانہ میں ملاقات کی اور ان سے پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید کی ملاقات

مزید خبریں
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید کی ملاقات
پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید نے منگل کو وزارت خزانہ میں ملاقات کی اور ان سے پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری اور پچھلے چار سال کے دوران حکومت کی طرف سے کی جانے والی اقتصادی اصلاحات کے نتیجہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں نجی شعبہ کی سرگرمیوں کیلئے رقم کی حد 70 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کر دی ہے جس سے پاکستان میں نجی شعبہ کو اضافی وسائل دستیاب ہوں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ اس وقت قرضوں کی تقسیم بلند ترین سطح پر ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں ترقیاتی پروگراموں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے ارومچی چین میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکا ہیکی نکاﺅ سے اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کیا اور سمیع سعید سے کہا کہ اس ملاقات میں ہونے والی بات چیت کی روشنی میں معاملات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔








