چین اور کیپ وردے کی روایتی دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے ، چینی صدر

بیجنگ ۔25اپریل (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ اور کیپ وردے کے صدر جوزے ماریا نیویس نے باہمی سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور کیپ وردے کے درمیان روایتی دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئی ہے۔ گزشتہ …

بیجنگ ۔25اپریل (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ اور کیپ وردے کے صدر جوزے ماریا نیویس نے باہمی سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور کیپ وردے کے درمیان روایتی دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئی ہے۔

گزشتہ نصف صدی کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کے معاملات میں باہمی احترام اور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ ترقی اور عوامی فلاح کے شعبوں میں مؤثر تعاون کو فروغ دیا ہے جس سے بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان باہمی احترام اور دوستانہ تعاون کی ایک مثال قائم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چین اور کیپ وردے کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور صدر نیویس کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو مزید آگے بڑھانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہوں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہو سکیں۔