سعودی وزیر خارجہ سے قطر اور بحرین کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال بارے تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےقطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن اور بحرین کے ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ریاض ۔27اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےقطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن اور بحرین کے ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی اور قطری وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال، سکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملکوں کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان اور بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے دو طرفہ رابطے جاری رکھنے پر بات کی۔