جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں پیر کی صبح 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی (جے ایم اے ) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 24 منٹ پر آیا۔
جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں 6.1 شدت کا زلزلہ
ٹوکیو ۔27اپریل (اے پی پی):جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں پیر کی صبح 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی (جے ایم اے ) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 24 منٹ پر آیا۔حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر تھی جبکہ ہوکائیڈو کے مختلف علاقوں، خصوصاً اوراہورو میں اس کی شدت جاپانی سیسمک اسکیل پر 7 میں سے اپر 5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز 42.6 درجے شمالی عرض البلد اور 143.1 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔









