ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق عراقچی پیر کی صبح روس پہنچے، جہاں وہ اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ روس پہنچ گئے، صدرولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات متوقع
ماسکو ۔27اپریل (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق عراقچی پیر کی صبح روس پہنچے، جہاں وہ اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی رابطے بڑھا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ روسی قیادت کو حالیہ پیش رفت، جنگ بندی کی کوششوں اور جاری مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔









