امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک مبینہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابقامریکی سدرن کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی ایک ایسی کشتی کے خلاف کی گئی جو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہو رہی تھی اور معلوم راستوں پر سفر کر رہی تھی۔
امریکی فوج کی مشرقی بحرالکاہل میں کارروائی، مبینہ منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک

مزید خبریں
واشنگٹن۔27اپریل (اے پی پی):امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک مبینہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابقامریکی سدرن کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی ایک ایسی کشتی کے خلاف کی گئی جو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہو رہی تھی اور معلوم راستوں پر سفر کر رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کو "نامزد دہشت گرد تنظیموں” کے زیرِ استعمال بتایا گیا تھا۔بیان کے مطابق اس آپریشن کے دوران کسی بھی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔امریکی سدرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ خطے میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔








