سعودی عرب نے بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم (آئی سی اے او) کے تحت بین الاقوامی شہری ہوا بازی سے متعلق غیر قانونی افعال کی روک تھام کے معاہدے میں شمولیت اختیار کر لی ہے جسے "بیجنگ 2010 معاہدہ” کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ 10 ستمبر سنہ 2010ء کو تحریر کیا گیا تھا۔
سعودی عرب کی بین الاقوامی شہری ہوا بازی کے تحفظ کےفروغ کےلیے”بیجنگ 2010″معاہدےمیں شمولیت

مزید خبریں
ریاض ۔27اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم (آئی سی اے او) کے تحت بین الاقوامی شہری ہوا بازی سے متعلق غیر قانونی افعال کی روک تھام کے معاہدے میں شمولیت اختیار کر لی ہے جسے "بیجنگ 2010 معاہدہ” کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ 10 ستمبر سنہ 2010ء کو تحریر کیا گیا تھا۔
العربیہ کے مطابق اس معاہدے کا مقصد ان افعال کو جرم قرار دینا اور ان کے خلاف حفاظتی قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے نیز ایسے عام اصول وضع کرنا ہے جو جامع انداز میں ان کے سدباب کی ضمانت دے سکیں۔”بیجنگ 2010 معاہدہ” متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی دفعات کو جدید اور متحد بنانے میں معاون ثابت ہوگا خصوصاً سنہ 1971ء میں مونٹریال میں منظور ہونے والے شہری ہوا بازی کی سلامتی کے خلاف غیر قانونی افعال کی روک تھام کے معاہدے اور سنہ 1988ء میں اس کے تکمیلی پروٹوکول کو مزید موثر بنائے گا جس سے اس شعبے میں بین الاقوامی قانونی نظام کی افادیت بڑھے گی۔
مملکت کی جانب سے اس معاہدے میں شمولیت کی دستاویز بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم میں سعودی عرب کے مستقل مندوب انجینئر محمد بن سامی حبیب نے تنظیم کے سیکرٹری جنرل خوان کارلوس سالازار کے پاس جمع کرائی۔ یہ تقریب جمعہ 24 اپریل سنہ 2026ء بمطابق 7 ذی القعدہ 1447ھ کو منعقد ہوئی جس میں مملکت کے مستقل وفد کے ارکان اور تنظیم کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مائیکل گیل نے شرکت کی۔اس شمولیت کے بعد سعودی عرب اس معاہدے کا حصہ بننے والا 57واں ملک بن گیا ہے جبکہ مملکت پر اس کی دفعات کا اطلاق یکم جون سنہ 2026ء بمطابق 15 ذی الحجہ 1447ھ سے شروع ہوگا۔








