چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں 15.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق رواں سال جنوری سے مارچ تک چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کا کل منافع 1.69604 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا جو کہ سال بہ سال 15.5 فیصد کا اضافہ ہے۔
چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں 15.5 فیصد اضافہ

مزید خبریں
بیجنگ۔27اپریل (اے پی پی):چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں 15.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق رواں سال جنوری سے مارچ تک چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کا کل منافع 1.69604 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا جو کہ سال بہ سال 15.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ سرکاری ہولڈنگ انٹرپرائزز نے 619.61 بلین یوآن کا کل منافع حاصل کیا، جو سالانہ بنیادوں پر 10.1 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
دوسرے ممالک اور ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے والے اداروں نے 383.73 بلین یوآن کا کل منافع حاصل کیا، جو کہ 1.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ جبکہ ملک کے نجی اداروں نے 430.53 بلین یوآن کا کل منافع حاصل کیا جو کہ 25.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ صرف مارچ کے مہینے میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں سال بہ سال 15.8 فیصد دیکھا گیا ہے۔








