چین نے 3024 افراد کو قومی یوم مئی لیبر میڈل عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی جی ٹی این نے آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے حوالے سے بتایا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر قومی یوم مئی لیبر ایوارڈ اور قومی ورکر پائنیئر اعزازی کانفرنس 28 اپریل بروز منگل کو ہو گی جس میں 3024 افراد کو قومی یوم مئی لیبر میڈل سے نوازا جائےگا، …
چین ، 3024 افراد کو قومی یوم مئی لیبر میڈل سے نوازا جائےگا
بیجنگ۔27اپریل (اے پی پی):چین نے 3024 افراد کو قومی یوم مئی لیبر میڈل عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی جی ٹی این نے آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے حوالے سے بتایا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر قومی یوم مئی لیبر ایوارڈ اور قومی ورکر پائنیئر اعزازی کانفرنس 28 اپریل بروز منگل کو ہو گی جس میں 3024 افراد کو قومی یوم مئی لیبر میڈل سے نوازا جائےگا، ان میں 379 قومی یوم مئی لیبر سرٹیفکیٹ، 1462 نیشنل مئی ڈے لیبر ایوارڈز اور 1183 نیشنل ورکر پائنیئرز کو شامل کیا گیا ہے۔









