اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ترقی واصلاحات سرتاج عزیز نے کہاکہ حکومت توانائی کے بحران پر قابوپانے کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے جس کی بدولت 2017-18ءمیں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ …
ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات سرتاج عزیز کی زیر صدارت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ترقی واصلاحات سرتاج عزیز نے کہاکہ حکومت توانائی کے بحران پر قابوپانے کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے جس کی بدولت 2017-18ءمیں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 360 ارب روپے کی لاگت کے 31 منصوبے منظور جبکہ 342 ارب روپے کی لاگت کے 12 منصوبے ایکنک کو حتمی منظوری کےلئے بھجوادیئے گئے۔ اجلاس میں توانائی سے متعلق 45 ارب روپے کے منصوبے منظور کئے گئے۔








