اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ذیابیطس کے مرض کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کےلئے کوششیں کر رہی ہے، اس مرض کے پھیلاﺅ کی رفتار کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کارخیر کے جذبہ سے ان کوششوں میں ہاتھ …
حکومت ذیابیطس کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کےلئے کوششیں کر رہی ہے، عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ذیابیطس کے مرض کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کےلئے کوششیں کر رہی ہے، اس مرض کے پھیلاﺅ کی رفتار کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کارخیر کے جذبہ سے ان کوششوں میں ہاتھ بٹائیں تاکہ قومی صحت کے اہداف کے حصول میں مدد مل سکے۔ وہ جمعہ کو فلاحی ادارہ مرکز ذیابیطس پاکستان کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ عرفان صدیقی نے ڈاکٹر اسجد حمید اور ان کے رفقاءکے درمندانہ جذبہ کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس مرکز کےلئے مختلف کام کرنے والے افراد بیرون ملک سے خدمت کا جذبہ لے کر پاکستان میں کام کر رہے ہیں، یہ پاکستان کا روشن اور مثبت چہرہ ہے جسے سراہا جانا چاہئے، ذیابیطس ملک میں تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ہے، یہ امر خوش آئند ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کےلئے یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جو جلد ہی باضابطہ ہسپتال کی شکل اختیار کر لے گا۔








