حج 2026 ، دو پاکستانی عازمین مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے، جنت البقیع میں مدفن
حج 2026 ، دو پاکستانی عازمین مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے، جنت البقیع میں مدفن
مدینہ منورہ۔1مئی (اے پی پی):حج 2026 کی سعادت حاصل کرنے کے لئے آنے والے 2 پاکستانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ دونوں عازمین حج کی تدفین جنت البقیع میں کردی گئی۔
میڈیکل حج مشن مکہ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے جلال الدین ولد حسن علی 27 اپریل جبکہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے اللہ بخش 28 اپریل کو مدینہ منورہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔میڈیکل حج مشن کی جانب سے دونوں انتقال کرنے والے عازمین کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کرانے کے بعد ان کی تدفین جنت البقیع میں کرادی گئی ہے۔









