سعودی وزیر خارجہ سے یورپی کمیشن کی نائب صدر کا رابطہ

سعودی وزیر خارجہ سے یورپی کمیشن کی نائب صدر کا رابطہ

ریا ض ۔2مئی (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے یورپی یونین کی امورخارجہ اور سکیو رٹی پالیسی کی اعلی نمائندہ و یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں رہنماوں کے مابین ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت اور حالیہ حالات سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔