وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 8 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کی 9ویں سربراہ کانفرنس میں شرکت

استنبول ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو یہاں 8 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کی 9ویں سربراہ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس سربراہ کانفرنس کا انعقاد ڈی ایٹ ممالک کے قیام کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ۔ ڈی ایٹ ممالک کی تنظیم 1997ءمیں قائم کی گئی تھی۔ سربراہ کانفرنس سے پہلے جمعرات کو وزراءکی کونسل کا 17 واں …

استنبول ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو یہاں 8 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کی 9ویں سربراہ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس سربراہ کانفرنس کا انعقاد ڈی ایٹ ممالک کے قیام کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ۔ ڈی ایٹ ممالک کی تنظیم 1997ءمیں قائم کی گئی تھی۔ سربراہ کانفرنس سے پہلے جمعرات کو وزراءکی کونسل کا 17 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ڈی ایٹ کے وزراءکی کونسل کی سربراہی جمہوریہ ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاوسوگولو کے سپرد کی۔ ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں اپنے بیان میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈی ایٹ کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کی چیئرمین شپ کے دوران 2012ءمیں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی 8ویں سربراہ کانفرنس میں ڈی ایٹ چارٹر اور گلوبل وژن کی منظوری سمیت ڈی ایٹ تنظیم کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ پاکستان کی چیئرمین شپ کے دوران ڈی ایٹ کو اقوام متحدہ میں مبصر کا درجہ حاصل ہوا اور پاکستان نے 2012ءمیں ڈی ایٹ کی چیئرمین شپ سنبھالی۔ وزیراعظم نے تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا کہ باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ترجیحی تجارت، کسٹمز اور ویزہ معاہدوں جیسے مختلف اقدامات پر فوری عملدرآمد کیلئے ضروری اقدامات کریں۔ اپنے اختتامی کلمات میں وزیراعظم نے ڈی ایٹ کی چیئرمین شپ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے حوالہ کی۔ ترکی کو ڈی ایٹ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ صدر اردوان کی مثالی قیادت میں ڈی ایٹ ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون مزید فروغ پائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply