چین کے شہر ہانگ زو میں روبوٹ ٹریفک پولیس اہلکار تعینات
چین کے شہر ہانگ زو میں روبوٹ ٹریفک پولیس اہلکار تعینات
بیجنگ۔4مئی (اے پی پی):چین کے شہر ہانگ زو میں روبوٹ ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں یوم مئی کے حوالہ سے پانچ روزہ تعطیلات کے دوران سیاحوں کی مدد اور ٹریفک کنٹرول کے لیے سمارٹ ٹریفک روبوٹ تعینات کیے ہیں۔
یہ روبوٹ اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مقامی ٹریفک کے نظام کے ساتھ مربوط ہیں۔ یہ سائیکل سواروں کے سٹاپ لائن عبور کرنے اورہیلمٹ نہ استعمال کرنے جیسی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ وہ مصروف شاہراہوں پر گشت کرتے ہیں جس سے انسانی افسران پر کام کا بوجھ کم اور ان کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔









