وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بہاءاللہ کی 200ویں سالگرہ پر” انسانیت کا جشن” کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں سے انسداد دہشت گردی کی پالیسیز پر موثر عمل درآمد‘صوبائی حکومتوں کے تعاون ‘پاک فوج ‘سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کے ثمرات نظر آنے شروع ہوگئے ‘سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان ایک دفعہ پھردنیا کے نقشے پر امن کا گہوارہ بن …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں سے انسداد دہشت گردی کی پالیسیز پر موثر عمل درآمد‘صوبائی حکومتوں کے تعاون ‘پاک فوج ‘سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کے ثمرات نظر آنے شروع ہوگئے ‘سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان ایک دفعہ پھردنیا کے نقشے پر امن کا گہوارہ بن کر ابھر رہا ہے اورملک میں تمام مذاہب اور برادریاں سراٹھا کر زندگی گذار رہی ہیں‘بغض ‘حسد ‘کینہ کسی بھی معاشرے کو بردباد کر دیتا ہے ‘پاکستان اس وقت تاثر کی جنگ کے کٹھن دور سے گذر رہا ہے ‘ہم سب کو ایک قوم کی طرح ملکر تاثر کی جنگ میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہوگی ‘ثقافت ‘کلچر ‘ادب ‘میوزک اور فلم کے ذریعے قومی تشخص کو مزید بہتر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے‘کوئی مذہب ایسا نہیں جو انسانیت سے محبت کے علاوہ کچھ اور درس دیتا ہو‘ہمارے مجموعی آبادی کا 60فیصد ہمارے نوجوان ہیں اور یہ ہی نواجون ہمارا روشن مستقبل ہیں ‘ان نوجوانوں کو بہتر سمت پر لیکر چلنے کے لئے عدم برداشت کو ختم کر کے انھیں ایک اچھی راہنمائی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ وہ جمعہ کی رات لوک ورثہ میں بہاءاللہ کی 200ویں سالگرہ پر” انسانیت کا جشن” کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہاءاللہ کی 200ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کر کے بہت خوشی ہورہی ہے ‘ بہاءاللہ نے اپنی ساری زندگی لوگوں کی تعلیم و تربیت میں گذاری ‘ان کا یہ ہی پیغام ہے کہ تمام مذاہب ایک ہی درخت کے پتے ہیں ‘اگر درخت کو نقصان پہنچے تو ہر پتے کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply