ازبک وزیر اعظم کل سے چین کا 2 روزہ دورہ کریں گے
ازبک وزیر اعظم کل سے چین کا 2 روزہ دورہ کریں گے
بیجنگ۔5مئی (اے پی پی):ازبکستان کے وزیر اعظم عبد اللہ عاریپوف کل بدھ سے چین کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت کی دعوت پر ازبکستان کے وزیر اعظم 6 سے 7 مئی تک چین کا دورہ کریں گے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم لیو گو ژونگ کے ساتھ چین ازبکستان بین الحکومتی تعاون کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔









