ویتنام ، بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، ڈرائیورہلاک
ویتنام ، بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، ڈرائیورہلاک
ہنوئی۔5مئی (اے پی پی):ویتنام کے جنوبی شہر ڈونگ نائی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ شنہوا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے پیش آیا جب بس ہو چی منہ سٹی-لونگ تھانہ-داؤ جئی ایکسپریس وے پر نہون تراچ وارڈ کے علاقے میں اسی سمت جانے والے ٹریکٹر ٹرالر کے پیچھے جا ٹکرائی۔تصادم سے بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جس سے ڈرائیور موقع پر ہلاک اور کنڈیکٹر شدید زخمی ہو گیا۔









