پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج سے ملاقات کے حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹ قیا س آرائی پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج سے ملاقات کے بارے میں قیاس آرائی پر مبنی بھارتی میڈیا رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل محمود نے حال ہی میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی تھی اور مقامی شخصیات سے خیر سگالی …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج سے ملاقات کے بارے میں قیاس آرائی پر مبنی بھارتی میڈیا رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل محمود نے حال ہی میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی تھی اور مقامی شخصیات سے خیر سگالی ملاقاتیں نو تعینات سفارتکاروں کیلئے معمول کا حصہ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے رواں ماہ 17اکتوبر کو بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج سے ملاقات کی تھی۔ملاقات خوشگوار اور ساز گار ماحول میں ہوئی۔بھارتی وزیر خارجہ اور ہائی کمشنر نے بات چیت کے دوران پاک بھارت موجودہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان نے کہا کہ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا،تاہم کسی مخصوص کیس کو زیر بحث نہیں لایا گیا،اس سلسلے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ قیاس آرائی پر مبنی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply