محمدنوازشریف مسلم لیگ (ن)کا بنیادی ستون ہیں ، چوہدری محمدبرجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے محمدنوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمدنوازشریف مسلم لیگ (ن)کا بنیادی ستون ہیں اور اُن کا پاکستان کی ترقی اور مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میں بڑا کلیدی کردار ہے ، محمدنوازشریف کے بغیر مسلم لیگ (ن) کا تصوربھی نہیں جاسکتا اور یہی وجہ …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے محمدنوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمدنوازشریف مسلم لیگ (ن)کا بنیادی ستون ہیں اور اُن کا پاکستان کی ترقی اور مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میں بڑا کلیدی کردار ہے ، محمدنوازشریف کے بغیر مسلم لیگ (ن) کا تصوربھی نہیں جاسکتا اور یہی وجہ ہے کہ آ ج مخالفین اور عمران خان جیسے سازشی سیاستدانوں نے مسلم لیگ(ن) کو پاکستان کی سیاست کے پس منظر سے ہٹانے کے لیے محمدنوازشریف اور اُن کے خاندان کو نشانہ بنانا شروع کیا ہوا ہے اور اُن کی سیاست سے بے دخلی کے لیے طرح طرح کی سازشیںترتیب دی دی جارہی ہیں۔ ہفتہ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخالفین کو اس امر کا یقین ہے کہ اگر محمدنوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ہٹالیا گیا تو پھر مسلم لیگ (ن) کو کمزور کر کے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچناآسان عمل ہوجاے گا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ محمدنوازشریف نے اپنی مخلص قیادت اور انتھک محنت کے باعث اس جماعت کو پروان چڑھایا ہے اور اسے گلگت بلتستان سے آزاد کشمیر اور بلوچستان تک پاکستان کی سب سے مقبول ترین جماعت بھی بنایا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply