وفاقی وزیر نجکاری و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءدانیال عزیز کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہاہے کہ پانامہ پیپرز کیس کے نتیجے میں لفظ اثاثہ کی تعریف وتشریح سے ابہام سامنے آیا ہے اور لفظ ”اثاثہ“ کی تعریف اورتشریح کے نتیجے میں اب پوراپاکستان اس کے اثرات کا سامنا کررہاہے، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں لفظ ”اثاثہ“ کی بلیک لاءڈکشنری سے حاصل حاصل کردہ جس …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہاہے کہ پانامہ پیپرز کیس کے نتیجے میں لفظ اثاثہ کی تعریف وتشریح سے ابہام سامنے آیا ہے اور لفظ ”اثاثہ“ کی تعریف اورتشریح کے نتیجے میں اب پوراپاکستان اس کے اثرات کا سامنا کررہاہے، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں لفظ ”اثاثہ“ کی بلیک لاءڈکشنری سے حاصل حاصل کردہ جس تعریف کا حوالہ دیا ہے ڈکشنری میں ایسی کسی تعریف کا ذکر ہی نہیں کیا گیا اوراس کا کوئی وجود ہی نہیں، ٹیکس بارز، اکاونٹنگ فرمز، میڈیا، پارلیمان، صوبائی قانون ساز اداروں اورایوان ہائے صنعت وتجارت کے ساتھ مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے عدالت عظمیٰ میں ابہام کو دورکرنے کیلئے درخواست دائر کریں گے، مسلم لیگ ن متفق ومتحد ہے، پارٹی میں پھوٹ ڈالنے کی سیاسی بونوں کی خواہشیں کھبی بھی پوری نہیں ہوگی۔ ہفتہ کویہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن )آئین اورقانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، پانامہ پیپرز کیس کے نتیجے میں لفظ ”اثاثہ“ کی تعریف وتشریح سے ایک ابہام سامنے آیا ہے ، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اس فیصلے کا نشانہ بنے ہیں تاہم لفظ ”اثاثہ“ کی تعریف اورتشریح کے نتیجے میں اب پوراپاکستان اس کے اثرات کا سامنا کررہاہے، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں لفظ ”اثاثہ“ کی جو تعریف کی ہے ، فیصلے کے مطابق وہ بلیک لاءڈکشنری سے حاصل کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply