پاکستان سٹیٹ آف فیوچر انڈکس کی رپورٹ

آئندہ دس سال پاکستان کے لئے حوصلہ افزاءدکھائی دیتے ہیں، قومی ریاست کا مستقبل کا اشاریہ پالیسی سازوں کے لئے رہنمائی فراہم کرے گا‘ پاکستان سٹیٹ آف فیوچر انڈکس کی رپورٹ اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سٹیٹ آف فیوچر انڈکس کی رپورٹ کے مطابق آئندہ دس سال پاکستان کے لئے حوصلہ افزاءدکھائی دیتے ہیں، قومی ریاست کا مستقبل کا اشاریہ پالیسی سازوں کے لئے رہنمائی فراہم …

آئندہ دس سال پاکستان کے لئے حوصلہ افزاءدکھائی دیتے ہیں، قومی ریاست کا مستقبل کا اشاریہ پالیسی سازوں کے لئے رہنمائی فراہم کرے گا‘ پاکستان سٹیٹ آف فیوچر انڈکس کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سٹیٹ آف فیوچر انڈکس کی رپورٹ کے مطابق آئندہ دس سال پاکستان کے لئے حوصلہ افزاءدکھائی دیتے ہیں، قومی ریاست کا مستقبل کا اشاریہ پالیسی سازوں کے لئے رہنمائی فراہم کرے گا۔ ہفتہ کو ایک مقامی ہوٹل میں رپورٹ کا باقاعدہ اجراءکیا گیا۔ یہ رپورٹ فار سائیٹ لیب کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں 2017ءسے 2027ءتک مختلف شعبہ جات میں نمو کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ دس سال پاکستان کےلئے حوصلہ افزاءقرار دیئے گئے ہیں۔ قومی ریاست کا مستقبل کا اشاریہ افتتاحی مطالعہ کی تقریب فور سائیٹ لیب کی جانب سے منعقد کی گئی جو کہ دلچسپی رکھنے والی کمیونٹی کے لئے سہولت کار پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان سٹیٹ آف انڈکس آئندہ دس سالہ 30 تغیرات پر مشتمل ہے جو اشارہ کرتا ہے کہ مستقبل بہتری یا زوال کی طرف جا رہا ہے، یہ 30 سالہ رجحانات میں بہتری اور زوال سے ظاہرہوتا ہے۔ یہ مغیر پچھلے 20 سالہ مواد پر مبنی پیشن گوئی کرتا ہے جو کہ 10 سالوں میں سے ممکنہ بہتر اور بد ترین کارکردگی کا جائزہ لیتا رہاہے۔ فور سائیٹ لیب کی بانی و صدر پریوش چوہدری نے اس موقع پر بتایا کہ قومی مطالعہ کے ساتھ پاکستان مستقبل میں شعبہ تحقیق میں خطے کی نمائندگی کرے گا، جس کی وجہ سے ملک آگے بڑھے گا۔ افتتاحی رپورٹ میں بڑھتا ہوا رجحان اس بات کی دلیل ہے کہ انٹرنیٹ کی ترقی بہت اہم ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply