دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت مجموعی ملکی پیدوار میں ماضی کے مقابلے میں کافی بہتری آئی، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت مجموعی ملکی پیدوار میں ماضی کے مقابلے میں کافی بہتری آئی، میثاق معیشت پر دستخط کرنے کیلئے تیار ہے، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) اقتصادی امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت مجموعی ملکی پیدوار میں ماضی …

دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت مجموعی ملکی پیدوار میں ماضی کے مقابلے میں کافی بہتری آئی، میثاق معیشت پر دستخط کرنے کیلئے تیار ہے، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) اقتصادی امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت مجموعی ملکی پیدوار میں ماضی کے مقابلے میں کافی بہتری آئی ہے۔پی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )میثاق جمہوریت کی طرح حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ میثاق معیشت پر بھی دستخط کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013میں مجموعی قومی پیداوار دو اعشاریہ آٹھ فیصد تھی جو حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت اب پانچ فیصد سے زیادہ ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں مجموعی قومی پیداورار میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے اور انیس سو ارب روپے صوبوں کو فراہم کئے گئے ہےں۔

مزید خبریں

Leave a Reply