میکسیکو کا امریکی الزامات پر ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ
میکسیکو کا امریکی الزامات پر ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ
میکسیکو سٹی۔8مئی (اے پی پی):میکسیکو کی صدرکلاڈیا شینبام نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میکسیکو کے سیاستدانوں پر منظم جرائم سے تعلقات کے الزامات کے حوالے سے قابلِ تصدیق شواہد فراہم کرے۔شنہوا کے مطابق رپورٹس کے مطابق 29 اپریل کو نیویارک کے جنوبی ضلع میں امریکی پراسیکیوٹرز نے ریاست سینالوا کے گورنر روبن روچا مویا میت 10 میکسیکن عہدیداروں پر منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔
امریکہ کے قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے کہا کہ مزید میکسیکن سیاستدانوں کے خلاف بھی مقدمات قائم کیے جائیں گے، جبکہ امریکہ منتقل کیے گئے منشیات کارٹیل رہنماؤں کے بیانات مزید فردِ جرم کا باعث بن سکتے ہیں۔صدر شیئن بام نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ “ہم کسی کو تحفظ فراہم نہیں کرتے، بالکل کسی کو نہیں”، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میکسیکو کے اداروں کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور تمام الزامات مضبوط شواہد کی بنیاد پر ہونے چاہییں۔









