لاہور ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا قومی سلامتی کے معاملات آرمڈ فورسز کا کردار ہمیشہ شاندار رہا ہے۔ وطن سے بے لو ث محبت، ملک کی سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ملک و قوم کی سلامتی اور بقاءکے لئے سیاسی اور عسکری قیادت فولادی عزم کے ساتھ …
دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا قومی سلامتی کے معاملات آرمڈ فورسز کا کردار ہمیشہ شاندار رہا ہے،گورنر پنجاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا قومی سلامتی کے معاملات آرمڈ فورسز کا کردار ہمیشہ شاندار رہا ہے۔ وطن سے بے لو ث محبت، ملک کی سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ملک و قوم کی سلامتی اور بقاءکے لئے سیاسی اور عسکری قیادت فولادی عزم کے ساتھ ایک پیج پر کھڑی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس لاہور میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے فوجی و سول افسران کے اعزاز میں دی گئی عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں ضرب عضب، نیشنل ایکشن پلان اور ردالفساد پر موثر عملدرآمد کے نتیجے میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے جس سے اقتصادی اور معاشی شعبے سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بنیادی مسائل کے خاتمے اور عوام کو زندگی کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت اپنے تمام تر وسائل کو یقینی بنارہی ہے خصوصاً جنوبی پنجاب اور دور دراز علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میگاپراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔








