پاک فرانس سائنسی اور تحقیقی بنیادوںپر تعاون کے فروغ کےلئے یونیورسٹیوں کی فیکلٹیز سے تحقیقی تجاویز طلب

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاک فرانس سائنسی اور تحقیقی بنیادوںپر تعاون کے فروغ کے لئے سرکاری اور ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کی فیکلٹیز سے تحقیقی تجاویز طلب کی ہیں جس کے لئے پاک۔ فرانس ٹیکنالوجی تعاون پروگرام کے تحت ریسرچ فنڈنگ کی جائے گی۔ پریڈاٹ فرانس۔پاکستان سائنسی و تحقیقی تعاون کے شراکت دار گروپ ہے جو …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاک فرانس سائنسی اور تحقیقی بنیادوںپر تعاون کے فروغ کے لئے سرکاری اور ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کی فیکلٹیز سے تحقیقی تجاویز طلب کی ہیں جس کے لئے پاک۔ فرانس ٹیکنالوجی تعاون پروگرام کے تحت ریسرچ فنڈنگ کی جائے گی۔ پریڈاٹ فرانس۔پاکستان سائنسی و تحقیقی تعاون کے شراکت دار گروپ ہے جو پاکستانی اور فرانسیسی محققین کو مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں میں رابطہ کا ذریعہ فراہم کرتی ہے۔ ایچ ای سی کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریحان جمیل نے بتایا کہ اس پروگرام پر پاکستان میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے اور فرانس میں فرانسیسی وزارت یورپ و امور خارجہ کی طرف سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply