نیوٹیک کے چیئرمین ذوالفقار چیمہ کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ تیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) گھریلو دیکھ بھال کی سہولیات کے لئے ہنر مند لیبر فورس کی تیاری کے لئے گھر کی دیکھ بھال کی چھ ماہ کے تربیتی کورس شروع کرے گا، جس سے گھریلو خدمات میں بچوںکے کردار کے فروغ میں بھی معاونت ملے گی‘ اس اقدام کے تحت نیوٹیک اگلے 6 ماہ کے دوران پیشہ وارانہ تربیت …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ تیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) گھریلو دیکھ بھال کی سہولیات کے لئے ہنر مند لیبر فورس کی تیاری کے لئے گھر کی دیکھ بھال کی چھ ماہ کے تربیتی کورس شروع کرے گا، جس سے گھریلو خدمات میں بچوںکے کردار کے فروغ میں بھی معاونت ملے گی‘ اس اقدام کے تحت نیوٹیک اگلے 6 ماہ کے دوران پیشہ وارانہ تربیت کے ذریعے ورک فورس تیار کرے گا جس سے مقامی ضروریات کے ساتھ ساتھ مشرق وسطی کے منڈیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار نیوٹیک کے چیئرمین ذوالفقار چیمہ نے اتوار کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹیک نے ایک جدید تربیتی کورس متعارف کرایا ہے جسے بین الاقوامی اداروں کے معیار اور مانگ کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تربیت ومہارت کی فراہمی میں نیوٹیک کی کوششوں سے پاکستان کی ایک منفرد پہچان بنی ہے اور پہلی مرتبہ پاکستان77ممالک کی کونسل کا 78 واں رکن بن گیا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply