ڈی جی خان ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن ( بجلی ) سردار اویس احمد خان لغاری نے چیئر مین یو سی پائیگاہ 58ملک نذر حسین کھنڈوا کے ہمراہ پی ٹی آئی پائیگاہ کے سابق امیدوار وائس چیئر مین سردار فیاح اللہ خان چنگوانی کی پی ٹی آئی چھوڑ کر لغاری گروپ مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک …
بجلی چوروں کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اور انکے خلاف پولیس بھر پور کاروائی کریگی ۔وفاقی وزیراویس خان لغاری

مزید خبریں
ڈی جی خان ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن ( بجلی ) سردار اویس احمد خان لغاری نے چیئر مین یو سی پائیگاہ 58ملک نذر حسین کھنڈوا کے ہمراہ پی ٹی آئی پائیگاہ کے سابق امیدوار وائس چیئر مین سردار فیاح اللہ خان چنگوانی کی پی ٹی آئی چھوڑ کر لغاری گروپ مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بلب جلانے والے غریبوں کو 10، 10اور 20، 20ہزارروپے بل بھجوانے والے واپڈا آفیسران و اہلکاروں کے خلاف قومی اسمبلی میں ایک باقاعدہ قانون منظور کرایا جا رہا ہے اور بل کا مسودہ بالکل تیار ہے جس کے تحت ان اہلکاروں کے خلاف مقدمات ہونگے بلکہ انہیں 5سال جیل بھی بھگتگنا پڑے گی بجلی چوروں کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اور انکے خلاف پولیس بھر پورکاروائی کریگی چاہے پولیس کو انکے گھروں میں ہی کیوں نہ گھسنا پڑے ان ناسوروں کو گھسٹ کر حولات بند کیا جائے گا اور بجلی چوروں کی سفارش کرنیوالا بھی میرا دوست نہیں ہوگا ہر صورت میں نہ صرف ضلع ڈیرہ غازی خان میں بلکہ پورے پاکستان میں بجلی چوروں کو انجام تک پہنچائیں گے تھانہ کچہری کی سیاست کے ذریعے بھتہ وصول کرنیوالے کھوسہ سردار اپنے انجام تک پہنچ گئے ہیں آئندہ الیکشن میں عوامی تعاون سے ا ن کو عبرت ناک شکست دیں گے








