پاکستان بیت المال کے تعاون سے قائم وومن امپاورمنٹ سینٹر لطیف آباد میں تقریب

حیدرآباد 22 اکتوبر (اے پی پی ) پاکستان بیت المال کے تعاون سے قائم وومن امپاورمنٹ سینٹر لطیف آباد میں اتوار کے دن ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ مہمان خاص تھے۔ تقریب میں ایم ڈی بیت المال نے وومن امپاورمنٹ سینٹر میں نئے آئی ٹی سینٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ وومن امپاور منٹ سینٹر پاکستان بیت المال …

حیدرآباد 22 اکتوبر (اے پی پی ) پاکستان بیت المال کے تعاون سے قائم وومن امپاورمنٹ سینٹر لطیف آباد میں اتوار کے دن ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ مہمان خاص تھے۔ تقریب میں ایم ڈی بیت المال نے وومن امپاورمنٹ سینٹر میں نئے آئی ٹی سینٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ وومن امپاور منٹ سینٹر پاکستان بیت المال کے ماتحت کام کر رہا ہے جہاں بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کو خود کفیل بنانے کیلئے مختلف کورس کرائے جاتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ کا کہنا تھا کہ بیت المال پورے ملک میں کام کر رہا ہے، بیت المال کا افتتاح 1992ءمیں میاں محمد نواز شریف نے کیا تا کہ غریب اور مستحق افراد کو بغیر کسی فرق کے فائدہ حاصل کر سکیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply