اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) صحافیوں کی فلاح اور تحفظ کے مجوزہ بل 2017 کے تحت حکومت کی جانب سے جرنلسٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے 20کروڑ روپے عطیہ کئے جائیں گے، اس فنڈ کو چلانے کے لئے ایک قومی جرنلسٹس کونسل قائم کی جائے گی۔ مجوزہ بل کے مطابق ہر صحافتی ادارہ بھی پابند ہوگا کہ وہ اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالے، اس کو چلانے والی …
صحافیوں کی فلاح اور تحفظ کے مجوزہ بل 2017 کے تحت حکومت کی جانب سے جرنلسٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے 20کروڑ روپے عطیہ کئے جائیں گے
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) صحافیوں کی فلاح اور تحفظ کے مجوزہ بل 2017 کے تحت حکومت کی جانب سے جرنلسٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے 20کروڑ روپے عطیہ کئے جائیں گے، اس فنڈ کو چلانے کے لئے ایک قومی جرنلسٹس کونسل قائم کی جائے گی۔ مجوزہ بل کے مطابق ہر صحافتی ادارہ بھی پابند ہوگا کہ وہ اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالے، اس کو چلانے والی قومی کونسل کا چیئرپرسن وزیر اطلاعات ہوگا، اس میں سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری قانون و انصاف، سیکرٹری داخلہ، چئیرمین پریس کونسل، چئیرمین پیمرا، صدر اے پی این ایس، صدر سی پی این ای، صدر پی بی اے، ڈی جی پی آئی ڈی شامل ہوں گے۔پی آئی ڈی اس ادارے کا مرکزی سیکرٹریٹ ہوگا۔یہ بل جلد کابینہ کمیٹی کی منظوری کے لئے ایجنڈے پر لائے جانے کا امکان ہے۔








