وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”محاذ“ میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ، پارٹی میں کسی قسم کی دراڑ کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ محمد نواز شریف کی قیادت میں مریم نواز، حمزہ شہباز اور ہم سب اکٹھے رہیں گے۔ عوام کی محمد نواز شریف سے جذباتی وابستگی میں اضافہ ہوا ہے …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ، پارٹی میں کسی قسم کی دراڑ کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ محمد نواز شریف کی قیادت میں مریم نواز، حمزہ شہباز اور ہم سب اکٹھے رہیں گے۔ عوام کی محمد نواز شریف سے جذباتی وابستگی میں اضافہ ہوا ہے ،عدالتی فیصلے پر محمد نواز شریف سے لوگوں کی ہمدردیاں بڑھی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) گزشتہ 10سال سے پنجاب میں عوام کی خدمت کر رہی ہے اور ہم پر عزم ہیں کہ آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔ سب سے آسان کام تنقید کرنا ہے اور اپوزیشن اسی کام کو جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”محاذ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اور اس بنیاد سے ہٹنے والا شخص دائرہ اسلام سے ہی خارج ہو جاتا ہے۔ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا یہ ایمان ہے کہ نبی پاک ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری رسول اور نبی ہیں جو خاتم النبیین بھی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply