پاکستان نے سری لنکا کو ایک روزہ کرکٹ سیریز میں کلین سویپ کردیا

پاکستان نے سری لنکا کو ایک روزہ کرکٹ سیریز میں کلین سویپ کردیا‘ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز پانچ صفر سے اپنے نام کرلی‘ عثمان شنواری میچ کے بہترین کھلاڑی اور حسن علی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے شارجہ ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے سری لنکا کو ایک روزہ کرکٹ سیریز …

پاکستان نے سری لنکا کو ایک روزہ کرکٹ سیریز میں کلین سویپ کردیا‘ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز پانچ صفر سے اپنے نام کرلی‘ عثمان شنواری میچ کے بہترین کھلاڑی اور حسن علی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

شارجہ ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے سری لنکا کو ایک روزہ کرکٹ سیریز میں کلین سویپ کردیا‘ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز پانچ صفر سے اپنے نام کرلی‘ عثمان شنواری میچ کے بہترین کھلاڑی اور حسن علی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 103 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کے بولرز کے بعد پاکستانی اوپنرز نے بھی شاندار بیٹنگ کی اور پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 104رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے دوسرا ایک روزہ میچ کھیلنے والے عثمان شنواری نے مہمان ٹیم کو پہلے ہی اوور میں جھٹکا دیا اور سمارا وکراما اور دنیش چندیمل کو پویلین کی راہ دکھائی، دونوں بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔ عثمان شنواری کی تباہ کن بولنگ جاری رہی اور ایک مرتبہ پھر انہوں نے سری لنکنکپتان اپل تھرنگا کو 8 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا جس کے بعد بیٹنگ کے لئے آنے والے بلے باز ڈکویلا بھی ایل بھی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔

Leave a Reply