اسلام آباد۔25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے مرحلے کا آغاز (کل) جمعہ سے ہو گا، ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ آٹھ میچز شروع ہوں گے، پانچ مرحلوں کے اختتام پر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی ٹیم مسلسل پانچ فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں دلچسپ و …
قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کے چھٹے مرحلے کا آغاز (کل) ہو گا، یو بی ایل کی ٹیمیں مسلسل پانچ میچز میں ناقابل شکست
اسلام آباد۔25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے مرحلے کا آغاز (کل) جمعہ سے ہو گا، ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ آٹھ میچز شروع ہوں گے، پانچ مرحلوں کے اختتام پر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی ٹیم مسلسل پانچ فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں کل جمعہ سے مزید آٹھ میچز ایک ساتھ شروع ہوں گے، ڈائمنڈ کلب گراﺅنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد اور پشاور، ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور بلیوز اور فیصل آباد، جناح سٹیڈم سیالکوٹ میں نیشنل بینک اور ایس این جی پی ایل، اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں واپڈا اور ایس ایس جی سی، ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ایچ بی ایل اور پی ٹی وی، نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کراچی وائٹس اور فاٹا، کے آر ایل گراﺅنڈ راولپنڈی میں کے آر ایل اور یو بی ایل جبکہ میرپور کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی اور لاہور وائٹس کے درمیان میچ شروع ہو گا۔









