آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اوربالائی/وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اوربالائی/وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران(بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی بھی توقع ہے۔ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع اور سندھ کے بالائی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، پنجاب ،سندھ ،کشمیر اور بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کاکول 39، پٹن، بالاکوٹ اور بنوں 05، چراٹ 04، پنجاب میں اسلام آباد (سیدپور 34، گولڑہ 18، بوکرہ 13، ایئرپورٹ 07، زیرو پوائنٹ 06)،چکوال 15، گجرات 13،
سرگودھا سٹی 12، مری 08، سیالکوٹ ایئرپورٹ 07، راولپنڈی (چکلالہ، پیر ودھائی، گوالمنڈی 07، نیو کٹاریاں 06، کچہری 05، شمس آباد 04)،اٹک 06، قصور 05، لاہور (ایئرپورٹ 05، سٹی 01)،منگلا، فیصل آباد 03، جھنگ 02، سندھ میں موہنجو دڑو 32، روہڑی 20، پڈعیدن 14، نواب شاہ 06، لاڑکانہ 05، سکرنڈ 04، دادو 03، کشمیر میں کوٹلی 16، راولاکوٹ 15 جبکہ بلوچستان میں بارکھان میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 48، دالبندین ، دادو45، بہاولپور، جیکب آباد اور تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں تاہم مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے جو کہ 5 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔








