پی سی بی کا چاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین،ان کے اعزاز میں کیک کاٹا،شاہین شاہ آفریدی نے یادگاری شرٹ پیش کی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے مشہور اور پرجوش سپورٹر چاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں کیک کاٹا جبکہ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انہیں یادگاری شرٹ بھی پیش کی۔

لاہور۔3جون (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے مشہور اور پرجوش سپورٹر چاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں کیک کاٹا جبکہ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انہیں یادگاری شرٹ بھی پیش کی۔

چاچا کرکٹ کے نام سے مشہور 77 سالہ عبدالجلیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ کل لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا تیسرا ون ڈے میچ اپنے ملک میں آخری بار اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی غیرمعمولی محبت اور جوش و جذبے کی وجہ سے پہچانے جانے والے چاچا کرکٹ کئی دہائیوں سے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں اور کرکٹ شائقین میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

مزید خبریں