اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی نے (کل )کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے (کل )جمعرات کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے (کل )جمعرات کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔4 جون 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 7 بجے سے 11 بجے تک ،پیر سوہاوہ، کھدرے پار، کھنہ ڈاک، برما، غوری گارڈن، شریف آباد اور سکیمI فیڈرز ، جی ایس او سرکل میں صبح 6 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ،آزاد پتن ، صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ،امین آباد، جی بی ایچ پی1، ڈی ای سی، باغِ نیلاب، پیپلز کالونی اور مری فیڈرز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک، 132 کے وی نیو واہ تا پی او ایف صبح 8بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی چکوال بھگوال تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری اور 132 کے وی نیو واہ بہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں