گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک نے ملاقات کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے ذخائر اور جاری منصوبوں پر گورنر خیبرپختونخوا کو بریفنگ میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک نے ملاقات کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے ذخائر اور جاری منصوبوں پر گورنر خیبرپختونخوا کو بریفنگ میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب کوٹ پالک گیس کنویں کی نئی دریافت پر بھی گورنر خیبرپختونخوا کو بریفنگ دی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کوٹ پالک گیس فیلڈ سے ملحقہ علاقوں کی مقامی آبادی کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، او جی ڈی سی ایل اپنی کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت مقامی آبادی کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرے۔ گورنر کےپی نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مستفید ہونے والے علاقوں کی ترقی اور عوامی فلاح پر خصوصی توجہ دی جائے، او جی ڈی سی ایل ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کوٹ پالک گیس فیلڈ کی دریافت ملکی توانائی کے شعبے کے لئے اہم پیشرفت ہے، خیبرپختونخوا تیل و گیس کے قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے، تیل و گیس کے نئے ذخائر صوبے اور ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں تیل و گیس کی تلاش، سروے اور او جی ڈی سی ایل کی خدمات کو بھی سراہا۔

 

مزید خبریں