آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

ل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2026 پشاور میں شروع ہوگئی، وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند نے چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کیا ۔

پشاور۔ 03 جون (اے پی پی):آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2026 پشاور میں شروع ہوگئی، وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند نے چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کیا ۔

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا آغاز قمر زمان سکواش کمپلیکس پشاور میں ہو گیا۔ چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے مجموعی طور پر 100 سے زائد میل و فیمیل کھلاڑی انڈر 15کیٹیگری میں حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس محمد آصف خان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سپورٹس مس رشیدہ غزنوی، ڈپٹی ڈائریکٹر نعمت اللہ، ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ، آرگنائزنگ سیکرٹری منور زمان، سیکرٹری منصور زمان، چیف کوچ شفقت اللہ سمیت صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاج محمد خان ترند نے کہا کہ صوبائی حکومت مختلف کھیلوں کی جونیئر چیمپئن شپوں کے انعقاد کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور انہیں مزید نکھارنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح کی ان چیمپئن شپوں کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو نہ صرف مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں سیکھنے اور اپنی فنی صلاحیتوں میں مزید بہتری لانے کے مواقع بھی دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس محمد آصف خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے کہا کہ آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد، پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کھیلوں کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا تسلسل بھی برقرار رکھا گیا ہے تاکہ صوبے کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

مزید خبریں