وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،اہم قانونی و آئینی امور پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، اہم قانونی و آئینی معاملات اور عوام کو بہتر قانونی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، اہم قانونی و آئینی معاملات اور عوام کو بہتر قانونی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے وفاق اور صوبوں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مؤثر رابطہ کاری سے عوامی مسائل کے حل اور گڈ گورننس کے فروغ میں مدد مل سکتی ہے۔اس موقع پر قومی اہمیت کے معاملات پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں مختلف قانونی امور اور ملک کی مجموعی آئینی و انتظامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے عوامی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی استحکام کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں