وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پرصارفین کی شکایات کے بر وقت ازالے میں تاخیر اورناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خان نے کہاہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے میں تاخیر اورناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
صارفین کی جانب سے 118 پر درج شکایات کے ازالے میں ناقص کارکردگی پر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 03 جون (اے پی پی):وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پرصارفین کی شکایات کے بر وقت ازالے میں تاخیر اورناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خان نے کہاہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے میں تاخیر اورناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فیلڈآپریشن کے ایسے تمام افسران کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی اپنے متعلقہ علاقوں میں صارفین کی جانب سے ہیلپ لائن 118 پر مو صول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش رہی۔جسکی وجہ سے اُن افسران کے خلاف فوری طور پر تادیبی کارروائی کا آغاز کرکے اُنھیں شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ118 پر صارفین کی جانب سے درج شکایات کے ازالے میں تاخیر اورغیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے کمپنی کی آپریشنل کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہور ہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صارفین کو بجلی کی فراہمی اور اُنکی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بناناکیسکوکی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا صارفین کو بجلی کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور کمپنی میں بہرتین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ صارفین کی جانب سے 118 پر درج شکایات کے ازالے میں تاخیر پر متعلقہ فیلڈآپریشن کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لاکر اُنھیں شوکاز نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں جن میں ایگزیکٹوانجینئرزآپریشن ڈویژن کوئٹہ سٹی، زرغون، سریاب، لورالائی، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، نوشکی، سبی، نصیرآباد،تربت اور گوادر کے ایکسئن شامل ہیں۔
اسکے علاوہ کیسکوکے اسب ڈویژنل افسران(ایس ڈی او) کے خلاف بھی ناقص کارکردگی کی بنیادپرمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جن میں ایس ڈی او مری آباد،کینٹ، لیاقت بازار، گوالمنڈی، مہردر،سریاب، سیٹلائٹ ٹاون،کچہری، کرانی، شیخ ماندہ، پشتون آباد، کچلاک، سپیزنڈ، بروری، عالم خان،سبی، جعفرآباد، ڈیرہ مرادجمالی، صحبت پور، اوستہ محمد، تربت، گوادر (اربن)، پسنی، لورالائی، کوہلو، ژوب، زیارت، مسلم باغ، خانوزئی، پشین، یارو،قلعہ عبداللہ، چمن ون، چمن ٹو، موسیٰ خیل، مستونگ، دالبندین، نوشکی کے افسران شامل ہیں۔








