اٹلی کے ٹینس کھلاڑی ومیٹیو آرنلڈی اور فلاویو کوبولی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اٹلی کےکھلاڑی ومیٹیو آرنلڈی اور فلاویو کوبولی فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
پیرس۔4جون (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی ومیٹیو آرنلڈی اور فلاویو کوبولی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ اٹلی کے ٹینس سٹار میٹیو براٹینی مردوں کےسنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہوگئے ۔ ای ایس پی این کے مطابق سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہیں ، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں اٹلی کےکھلاڑی ومیٹیو آرنلڈی اور ان کے ہم وطن حریف کھلاڑی میٹیو براٹینی کے درمیان مقابلہ 5-7 اور 2-5 تک پہنچا کہ اٹلی کے ٹینس سٹار میٹیو براٹینی فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہوگئے اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی ومیٹیو آرنلڈی نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاجبکہ میٹیو براٹینی نے کولہے کی تکلیف کے باعث میچ ادھورا چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔کوارٹر فائنل مرحلے کے ایک اور میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی فلاویو کوبولی نے سخت مقابلے کےبعد کینیڈا کے چوتھے سیڈ ڈ کھلاڑی فیلکس اوجر الیاسیم کو 6-4، 4-6، 4-6 اور 4-6سے ہرا کر پہلی بار کسی گرینڈ سلام کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سیمی فائنل رائونڈ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی ومیٹیو آرنلڈی کا مقابلہ فلاویو کوبولی سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروف کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک سے ہوگا۔









