فیبا3×3 باسکٹ بال ورلڈ کپ،چینی ویمنز ٹیم پلے ان راؤنڈ میں پہنچ گئی، مینز ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر

پولینڈ کے شہر وارسا میں جاری 2026 فیبا 3×3 ورلڈ کپ کے پول ‘سی’ کے مقابلوں کے اختتام پر چین کی ویمنز ٹیم نے پلے ان راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جبکہ مینز ٹیم مایوس کن کارکردگی کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

وارسا۔4جون (اے پی پی):پولینڈ کے شہر وارسا میں جاری 2026 فیبا 3×3 ورلڈ کپ کے پول ‘سی’ کے مقابلوں کے اختتام پر چین کی ویمنز ٹیم نے پلے ان راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جبکہ مینز ٹیم مایوس کن کارکردگی کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق میگا ایونٹ جرمنی کی مینز اور ویمنز دونوں ٹیموں نے اپنے تمام پول میچز جیت کر براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔چین کی ویمنز ٹیم کو پول ‘سی’ میں جرمنی کے خلاف اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اٹلی کو 12-21 اور بدھ کو کھیلے گئے میچ میں فلپائن کو 12-20 پوائنٹس سے شکست دی۔

لٹویا کے خلاف قریبی مقابلے میں معمولی فرق سے ہارنے کے باوجود چینی ٹیم پول میں دوسرے نمبر پر رہی اور جمعہ کو ہونے والے پلے ان راؤنڈ میں پہنچ گئی۔ چین کی جانب سے لی وینکسیا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 پول میچوں میں 25 پوائنٹس سکور کیے۔ وہ 6.3 پوائنٹس فی میچ کی اوسط کے ساتھ تمام ویمنز کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔مینز مقابلوں کے پول ‘سی’ میں چین کا سفر ختم ہو گیا ہے۔

چینی ٹیم نے پیر کو جاپان کے خلاف 14-22 سے جیت کے ساتھ آغاز کیا تھا، لیکن اس کے بعد نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ اور جرمنی کے خلاف مسلسل 3 میچوں میں شکست کے بعد وہ 1-3 کے ریکارڈ کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ 1 سے 7 جون 2026 تک جاری رہنے والے اس ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 40 مینز اور ویمنز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 

مزید خبریں