وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے جس پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ٹیم مینجمنٹ کی مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہے۔ پوری قوم اپنی ٹیم کی اس کامیابی پر خوش ہے اور مستقبل میں بھی قومی ٹیم سے مزید کامیابیوں کی امید رکھتی ہے۔

 

مزید خبریں