سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، چھ ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردجہنم واصل ، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے 3/4 جون 2026 کو بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے 3/4 جون 2026 کو بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردی کے متعدد مقامات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایااور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، چھ ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔مارے گئے ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات اور گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم ملک سے غیر ملکی سپانسر شدہ اور سپورٹ شدہ دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

مزید خبریں