وفاقی وزیرداخلہ کی پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 6 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے پنجگور میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 6 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے پنجگور میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ 6 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں،دہشتگردی کے خلاف قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں