وفاقی وزیر ریلوے کا پنجگور آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے پنجگور آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے پنجگور آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے ۔ جمعے کو جاری بیان میں وزیر ریلوے نے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بہادر فورسز کا عزم اور حوصلہ ناقابلِ شکست ہے، پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا

مزید خبریں