ایکشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان سے منتخب ہونے والی آزاد کشمیر اسمبلی کی 12 نشستوں ختم کرنے کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 27 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابات منعقد ہوں گے، ایکشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان سے منتخب ہونے والی آزاد کشمیر اسمبلی کی 12 نشستوں ختم کرنے کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 27 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابات منعقد ہوں گے، ایکشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان سے منتخب ہونے والی آزاد کشمیر اسمبلی کی 12 نشستوں ختم کرنے کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوری سوچ کا تقاضا ھے کہ جو لوگ یہ مطالبہ کر رہے ہیں وہ اسکو 27جولائی کو عوام کے سامنے رکھیں اور خلق خدا کو یہ فیصلہ کرنے دیں اور نمائندگی کی شکل تشکیل کرنے دیں ، یہ جمہوری سوچ ہو گی ورنہ یہ بلیک میلنگ تصور ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ شہر وتحصیل سے کشمیر اسمبلی کی ایک سیٹ ھے ۔ اور پاکستان قومی اسمبلی کی دو نشستیں ہیں جبکہ باقی پاکستان میں کشمیر اسمبلی کے حلقے پھیلے ھوۓ ھیں۔ یہاں کشمیری مہاجروں کی زیادہ تعداد جموں سے ھے۔ اکتوبر 1947 میں مہاجر دو لاکھ سے زائد جانوں کی قربانی دیکر سیالکوٹ شہر اور تحصیل میں آکر بسے ۔ لاکھوں عصمتیں لٹیں ہزاروں بیٹیاں اغوا ھوئیں ۔

آپ کسطرح ان مہاجروں انکے حق سے محروم کر سکتے ھیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کئی دہائیاں ان مہاجروں نےنہایت کسمپرسی کی حالت میں گزاری ، زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رہے۔، ان لوگوں نے آزادی کی بہت مہنگی قیمت ادا کی ھوئی ھے.انہوں نے کہا کہ اپنی راۓ کو تسلیم کرانے کے لئے جمہوری رستہ اپنائیں۔