آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تا ہم خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تا ہم خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران بالا ئی خیبرپختونخوااور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان اور پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 25، دیر اور کالام 05،کشمیر میں مظفرآباد سٹی 25، ایئرپورٹ 16،گلگت بلتستان میں گوپس 07، گلگت، بنجی اور بگروٹ 03، بابوسر 02،پنجاب میں گجرات ، اوکاڑہ 04، حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، کروڑ (لیہ)،خانیوال اور شیخوپورہ 02، منگلا، سیالکوٹ ایئرپورٹ اور گوجرانوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی48، تربت 45،دالبندین ، شہید بینظیر آباد میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








